9 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا ہے کہ امریکہ کا نیا مشرق وسطی مردہ پیدا ہونے والا بچہ ہے۔

ابنا: مصطفی محمد نجار نے آج کابل میں علماء افغانستان کونسل کے سربراہ آيت اللہ محسنی سے ملاقات میں عالمی حالات بالخصوص اسلامی ملکوں کی صورتحال کا جائزہ لیتےہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ملت افغان کا ساتھ دیا ہے اور بارہ ہزار افغان طلبانے ایران کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی ہے۔

انھوں نےکہا کہ یہ امر افغانستان میں ماہر افرادی قوت کو ٹریننگ دینےمیں کافی اہمیت کا حامل ہے۔

آیت اللہ محسنی نے افغانستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمد نجار منگل سے افغانستان کے دورے پرہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔